• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177047

    عنوان: ایک نیک خاتون ہے جو خواب میں اکثر یہ دیکھتی ہے کہ ایک دس سال کی بچی کو جنّات ہے...

    سوال: ایک نیک خاتون ہے جو خواب میں اکثر یہ دیکھتی ہے کہ ایک دس سال کی بچی کو جنّات ہے اس کے قریب آتی ہے جب قریب آنے لگتی ہے تو یہ خاتون آیت الکرسی یہ قرآن کی دیگر آیات پڑھنا شروع کردیتی ہے جب یہ پڑھتی ہے تو قریب آنا چھوڑ دیتی ہے پھر وہ خاتون وہاں سے نکلتی ہے تو جب بھی یہ خواب دیکھتی ہے وہاں سے نکل نے کے بعد اکثر و کسی مسجد میں پہنچتی ہے اور وہ مسجد عالیشان اور کافی بڑی ہوتی ہے اور جب یہ خواب دیکھتی ہے تو خواب میں کبھی اپنے گھر ہوتی ہے تو کبھی کسی رشتے دار کے گھر میں ہوتی ہے۔ اس کی تعبیر بتا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 177047

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:671-552/L=7/1441

    یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے، ان خاتون سے آپ کہہ دیں کہ باوضو سونے کا اہتمام کریں اور سونے سے پہلے تین مرتبہ چاروں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند