متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 176527

معجزہ اور کرامت کی بحث میں امورعادیہ اور غیرعادیہ سے کیا مراد ہے؟

Published on: Feb 6, 2020

جواب # 176527

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:481-346/sd=6/1441



امور عادیہ کا مطلب ایسے امور جو عادت اور معمول کے مطابق ہوں ، جیسے بارش ہونے کے لیے بادل کا آنا، دھوپ کے لیے سورج کا نکلنا، وغیرہ اور امور غیر عادیہ کا مطلب ہے: عادت کے خلاف ہونایعنی عادت کے طور پر جو افعال ہوتے ہیں، ان سے بالا تر ہونا، مثلا: ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ کو اللہ تعالی نے ٹھنڈا بنا دیا، تو آگ کا ٹھنڈک کا کام دینا امور غیر عادیہ میں سے ہے، تفصیل کے لیے حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحبکی تصنیف :معجزہ کیا ہے؟ ملاحظہ فرمائیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات