• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176511

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں مسجد نبوی میں ہوں...

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسجد نبوی میں ہوں اور درود ابراہیمی تلاوت کر رہا ہوں، چلتا چلتا ایک بڑے دروازے جس پر نام محمد (ص) لکھا ہے کہ پاس پہنچ جاتا ہوں، اندر جانے کہ کوشش کی کرتا ہوں تبھی مجھے ایک فوجی روک دیتا ہے جس کا چہرہ چمک رہا ہوتا ہے، کہتا ہے کہ تمہیں نہیں جانے دوں گا ابھی وقت نہیں کہ تمہیں اکیلا جانے دوں.. سب لوگوں کے لئے جب دروازہ کھولا جائے گٹ چلے جانا.. میں گیٹ میں بیٹھ جاتا ہوں اور رونا شروع کر دیتا ہوں پھر فوجی مجھے کہتاہے کہ جاؤ.. میں اندر چلا جاتا ہوں سامنے روضہ َ رسول (ص) ہوتا ہے ایک شخص اندر جا رہا ہوتا ہے میں بھی بھاگ کر اندر روضہ َرسول (ص) میں چلا جاتا ہوں .. رسول اللہ علیہ السلام کی قبر کے پاؤں کی طرف .. وہاں دو بزرگ نورانی چہرے والے ہوتے ہیں، پھر میں دعا کرتا ہوں.. دعا میں کہتا ہوں " یا اللہ رزق دے حلال رزق ... یا اللہ عائشہ دیدے " پھر میں قبر مبارک سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں یا رسول اللہ عائشہ چاہئے یا رسول اللہ عائشہ چاہئے .. عائشہ کو پسند کرتا ہوں نکاح چاہتا ہوں اس سے۔

    جواب نمبر: 176511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 554-502/M=06/1441

    خواب میں خود کو مسجد نبوی میں درود ابراہیمی پڑھتے ہوئے دیکھنا اچھا اور مبارک خواب ہے، خیر و منفعت کے حصول کی توقع ہے اور اللہ نے چاہا تو روضہٴ اقدس کی زیارت نصیب ہوگی، خواب کے دیگر اجزاء اِس جانب مشیر ہیں کہ اتباع سنت میں کمی پائی جا رہی ہے، رزق حلال کی سعی اور عقائد کی درستگی کی بھی ضرورت ہے، اللہ تعالی کامل اتباع سنت و شریعت کی توفیق عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند