• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176387

    عنوان: كیا میت کو قبر میں دفن كرنا شرعی حكم ہے؟

    سوال: کیا مسلمان میت کو قبر میں قبر کے سپرد کرنا ایک شرعی ضرورت ہے یا لوگ ویسے اپنی طرف سے ایسا کرنا بہت ضروری یعنی واجب کی حد تک ضروری سمجھتے ہیں؟ راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 651-549/H=06/1441

    یہ مستقل شریعت مطہرہ کا حکم ہے حدیث شریف شروحِ حدیث فقہ و فتاویٰ کے باب الجنائز میں اس کے مستقل احکام مصرح ہیں ویسے ہی مسلمان اپنی طرف سے ضروری اور واجب سمجھتے ہوں ایسا سمجھنا غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند