• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176337

    عنوان: سر و داڑھی کے بال جسم کے حصے ہیں یا نہیں ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ انسان کے سر و داڑھی کے بال جسم کے حصے ہیں یا نہیں؟ اکثر لوگ سر و داڑھی کے بال سیاہ کرتے ہیں (Dyeکو کیمیکل والی ڈائی ، کہتے ہیں کہ بال جسم کا حصہ نہیں ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ اگر بالو ں پر کیمیکل ڈائی سے پرت چڑ جاتی ہے تو وہ ڈائی لگانے سے پہلے غسل کرلے تو وہ ڈائی لگانے کے بعد پاک رہے گا؟

    جواب نمبر: 176337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 515-478/M=06/1441

    سر اور ڈاڑھی کے بال، بھی جسم کے اجزاء ہیں اور سفید بالوں کو سیاہ کرنا ممنوع ہے۔ حدیث میں اس پر وعید آئی ہے، سرخ مہندی کا خضاب کرنا چاہئے اور پرت جمنے والی ڈائی کے استعمال سے بھی بچنا چاہئے کیونکہ اگر پرت نہیں چھڑائی گئی تو وہ پانی پہونچنے سے مانع ہوگی اور اس حالت میں وضو اور واجبی غسل درست نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند