• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176161

    عنوان: غیر مسلم کے یہاں فاتحہ کے لیے جانا کیسا ہے ؟

    سوال: غیر مسلموں کے یہاں نیاز اور فاتحہ کا ہرسال اہتمام کیا جاتا ہے ۔اور مسلم شخص کو بلا کر فاتحہ دی جاتی اور اس کے سامنے پھول اور کئی اشیا و اگربتی رکھی جاتی ہے ۔اور بعد میں کچھ رقم پڑھنے والے کو دی جاتی ہے ۔ایسی جگہ جانے کا کیا حکم ہے ؟اور وہ پیسہ لینا کیسا ہے ؟برائے کرم رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 176161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 477-439/M=05/1441

    شیرنی یا کھانا وغیرہ سامنے رکھ کر فاتحہ ، نیاز کرنا شرعاً بدعت ہے، فاتحہ نیاز کا اہتمام چاہے غیرمسلم کے یہاں ہو، مسلمان کے لئے اس میں جانا، اور فاتحہ کرنا اور اس پر پیسہ لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند