• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176094

    عنوان: كیا داڑھی كے ٹوٹے ہوئے بالوں پر جادو نہیں ہوتا؟

    سوال: بعض لوگ داڑھی سے ٹوٹے ہوئے بال کو دانتوں سے دو ٹکڑے کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے جادو نہیں ہوگا کیا اس کی شریعت میں کوئی اصل ہے ؟

    جواب نمبر: 176094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 593-468/H=05/1441

    دانتوں سے دو ٹکڑے کرنے کی صراحت تو کہیں دیکھی نہیں؛ البتہ ٹوٹے ہوئے بالوں پر جادو نہیں ہوتا یعنی گرنے پر توڑ دیں تو ان بالوں کو جادو کرنے میں استعمال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا جائے تو جادو کا اثر نہیں ہوتا، ایسا بعض محققین حضرات سے سنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند