• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176033

    عنوان: كسی صحابی كی زندگی پر فلم بنانا ؟

    سوال: ایک اسلامی ملک میں علماء کے ایک بورڈ نے صحابی رسول حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی پر ڈرامہ بنایا ہے جس کے لیے سارے واقعات زندگی علماء نے ان کو لکھ کر دیئے ہیں جن کو بالفرض اگر بالکل صحیح بھی مان لیا جائے تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی صحابی رسول کی زندگی پر ڈرامہ یا فلم بنانا اور کسی آج کل کے فن کار کو اس کی طرح پیش کرنا صحیح ہے اور پھر اس کو دیکھنا یا کسی اور کے ساتھ شئیر کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 176033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 482-398/L=06/1441

    کسی صحابی کی زندگی پر ڈرامہ یا فلم بنانا اس کو دیکھنا یا اس کو آگے شیئر کرنا جائز نہیں، یہ ان صحابی کی توہین اور دین کے ساتھ استہزاء اور مذاق میں داخل ہے، جس سے احتراز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند