• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175962

    عنوان: خواب دیكھا كہ والد صاحب كا انتقال ہورہا ہے....

    سوال: سوال: میں نے تین خواب دیکھا؛ (۱) میرا والد صاحب کا انتقال ہو رہا ہے ، لیکن میرا والد پہلے ہی گذر چکے ہیں۔ (۲) دوسرے دن والدہ کا انتقال ہوتے ہوئے دیکھا ، لیکن والدہ ابھی حیات ہیں۔ (۳) تیسرے دن دیکھا کہ میرے ایک ماموں جو ایک مدرسہ کے مہتمم تھے جن کا کئی سال پہلے انتقال ہوگیاہے ، خواب میں آکے مجھے بول رہے ہیں کہ تم تو پردیش سے آچکے ہو ، اب ہمارے مدرسے کے خدمت میں لگ جاؤ ، بس اتنا ہی دیکھا ، لیکن میں ابھی تک پردیش میں ہی ہوں ، یہ تینوں خواب ، فجر کی اذان سے پہلے دیکھا ، براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ شکر گذار ہوں۔

    جواب نمبر: 175962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 416-335/D=05/1441

    (۱-۲) اپنی موت کو یاد کرکے فکر آخرت ملحوظ رکھنی چاہئے جس کے لئے اعمال خیر میں دلچسپی اور پختگی پیدا کرنا اور برائیوں نیز گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرنا ضروری ہے۔ والد مرحوم کے لئے کچھ ایصال ثواب کردیں۔

    (۳) آپ دامے، درمے، سخنے، قدمے جس طرح بھی مدرسہ کی خدمت کر سکتے ہوں اس سے دریغ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند