• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175947

    عنوان: خواب میں نے دو دفعہ دیکھا کہ میری بیوی کامیرے والدصاحب کے ساتھ نکاح ہوا ہے اور میرے ساتھ بھی نکاح میں ہے...

    سوال: ایک خواب میں نے دو دفعہ دیکھا کہ میری بیوی کامیرے والدصاحب کے ساتھ نکاح ہوا ہے اور میرے ساتھ بھی نکاح میں ہے ۔یعنی ہمبستری کا نمبر ہوتا ہے ۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ میرے والد صاحب میرے چھوٹے بچوں کے ساتھ میری بیوی کی طرف ہمبستری کے لیے جاتے ہیں ۔اسی دوران میں بیدار ہوتا ہوں ، میں اس وقت قطر میں مقیم ہوں اور ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوا ہے ۔ اور خواب رات کو ۳ بجے دیکھتا ہوں ۔ اور میری بیوی عالمہ ہے ۔

    جواب نمبر: 175947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 466-345/SN=05/1441

    مسلسل اتنے دنوں تک بیوی سے الگ رہنا مناسب نہیں ہے، بیوی کی جنسی خواہش کی تکمیل بھی شوہر کی ایک اہم ذمے داری ہے، غالباً آپ سے اس میں کچھ کوتاہی ہو رہی ہے، خواب میں اس کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند