• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175935

    عنوان: خواب میں دانت بغیر تکلیف کے خود بخود زمین پر گرتے دیکھنا

    سوال: قوی امید ہے ،آپ تمام حضرات بخیر و عافیت ہوں گے ۔ حضرت میں نے چند روزقبل ایک خواب دیکھا کے میں ایک جگہ پر موجود ہوں اور وہاں ایک مٹی کا بہت بڑا ڈھیر ہے اور اسی کے باہر کی سطح پر سانپ موجود ہیں اور سانپوں کا منہ مٹی کے ڈھیر کے اندر ہے اور دم بھی بس صرف کمر سے ظاہر ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور خواب دیکھا کے میرے منہ سے دانت (جو سامنے کے دانتوں سے پیچے والے ہوتے ہیں وہ) بغیر تکلیف کے خود بخود گر رہے ہیں اور میں نے منہ زمین کی طرف کیا ہوا ہے ۔اس طرح کا خواب کئی ماہ پہلے بھی میں نے دیکھا تھا اور ایک دفعہ یہ دیکھا کے میں منہ میں زبان گھما رہا ہوں اور میرے دانت زبان گھمانے سے اپنی جگہ سے نکلتے جارہے ہیں۔ حضرت اگر خواب میرے حق میں صیح نہیں ہیں تو برائے کرم کوئی وظیفہ بھی بتلا دیجئے تا کہ اللہ میرے اوپر آنے والی مصیبت کو دور فرمادیں۔ اور میرے حق میں دعا بھی کیجئے گا اللہ آپ حضرات کا سایہ ہمارے اوپر قائم رکھے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 175935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 524-391/B=05/1441

    (۱) خواب میں سانپ کو دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے کچھ لوگ ہیں۔ سانپ کا دُم مٹی کے ڈھیر میں دبا ہوا ہونا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ دشمن آپ کو کوئی نقصان نہیں پہونچائیں گے۔

    (۲) خواب میں دانتوں کا گرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے اوپر جو قرض ہے آپ اسے ادا کر رہے ہیں۔ یا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے ساتھ دوسروں کا لڑائی جھگڑا ہوگا۔ آپ کثرت سے یہ دُعا پڑھتے رہیں۔ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ عَنْ کُلِّ بَلِیَّةٍ وَعَافِنِیْ مِنْ جَمِیْعِ الأعْدَاءِ وَالْحَاسِدِیْن ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند