• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175887

    عنوان: كسی اجنبیہ كے پرائیویٹ حصہ کو چھوا ہے‏، مجھے اپنی غلطی كا احساس ہوگیا، اب میں كیا كروں؟

    سوال: میں ابھی کالج میں پڑھائی کررہا ہوں، میں نے ایک لڑکی کے ساتھ زنا کیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہمبستری نہیں کی، صرف اس کے پرائیویٹ پارٹ کو چھوا ہے، مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوگیاہے، میں نے توبہ بھی کرلی ہے، اس لڑکی نے بھی توبہ کرلی ہے اور ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کا ارادہ کرلیاہے تو اب اس حالت میں میں کیا کروں؟ کس طرح توبہ کروں اور آگے کیا کروں جس سے اللہ کا عذاب ہم پر نہ ہو ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 550-411/B=06/1441

    اگر آپ نے اجنبی عورت کے ساتھ ہمبستری نہیں کی ہے صرف پرائیویٹ حصہ کو چھوا ہے تو امید ہے کہ توبہ استغفار کرنے سے اور نیک عمل کرنے سے یہ گناہ معاف ہو جائے گا رہا آپ دونوں کا آپس میں شادی کرنے کا مسئلہ تو اس کے لئے دونوں اپنے اپنے ماں باپ سے اور خاندان والوں سے مشورہ کریں اگر وہ لوگ بخوشی راضی ہوتے ہیں تو ان کی رضامندی اور اجازت کے بعد آپس میں نکاح کر سکتے ہیں۔ ان کو ناراض کرکے شادی نہ کریں وہ شادی خیرو برکت سے خالی ہوتی ہے اور جلد ہی ختم ہو جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند