• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175851

    عنوان: خواب میں درگاہ دیکھنا

    سوال: میری والدہ کچھ دنوں سے خواب میں درگاہ دیکھ رہے ہیں اور مجھے بھی کچھ دن پہلے خواب میں درگاہ دکھی ہے والدہ کا ہر سال یا 6 مہینے میں درگاہ پر جانا ہوتا ہے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 175851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:380-333/sd=6/1441

    ہر خواب لائق تعبیر نہیں ہوتا ہے، اللہ تعالی کی طرف سے بندہ جن احکام کا مکلف ہے، ان احکام کو پورا کرنا چاہیے اور خلاف شرع کاموں سے بچنا چاہیے،ہر چیز اللہ تعالی کے قبضہ قدرت میں ہے،نفع اور نقصان کا مالک صرف اللہ تعالی ہے، اسی کو مختار کل سمجھنا چاہیے اور حضورﷺ سے سچی محبت رکھنا چاہیے ، آپﷺ کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کی سنتوں کو کسی مستند عالم دین سے پوچھ کر اس کا اتباع کیا جائے اور آپ کے نقش قدم پر زندگی گزاری جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند