• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175837

    عنوان: خواب میں مسجد میں پہلی صف میں بائیں جانب کھڑا ہوتا ہوں...

    سوال: خواب صبح کی اذان ہونے کے قریب دیکھا.. مصروفیات : طالب علم. *خواب* میں مسجد میں پہلی صف میں بائیں جانب کھڑا ہوتا ہوں.. اقامت کہنے والا اقامت کہتا ہے میں اس دوران سوچ رہا ہوتا ہوں کوئی مخلص نہیں ہے اس دنیا میں.. اتنے میں امام اللہ اکبر کی صدا بلند کرتا ہے .... دو شخص میرے پاس آتے ہیں.. وہ مجھے کہتے ہیں ہمارے ساتھ چلو وہ مجھے لے چلتے ہیں .. مسجد کی سیڑھیوں سے اوپر چلے جاتے ہیں.. میں سوچتا ہوں مجھے چپل اتارنے چاہیئے ہیں.. یہی سوچتے میں سیڑھیوں کی گریل کے باہر سے گریل کی مدد سے اوپر جاتا ہوں.. وہاں ایک موڑ آتا ھے جہاں میں میں یہ سوچ کر چپل اتار پھینکتا ہوں کہ بے آدبی ہو گی پاک سیڑھیاں ہیں.... میں اوپر آسمان کے قریب چلا جاتا ہوں وہاں سے نیچے دیکھتا ہوں.. نبی جی ﷺ کے روضہ مبارک ( یعنی سبز گنبد) کو دیکھتا ہوں.. اچانک ایسا محسوس ہوتا ہے میں گر جاؤں گا میں بیٹھ جاتا ہوں نیچے دیکھتا ہوں..نیچے سبز گنبد کے سائے میں میرا دوست بیٹھا ہوتا ہے مجھے کہتا ہے میرا روزہ ہے میں بھی اسے جواب میں کہتا ہوں میرا دوسرا روزہ ہے آج.. پھر سے میں سبز گنبد یعنی نبی کریم ﷺ کے روضے کو دیکھنا شروع کر دیتا ہوں.. کہتا ہوں دیکھ لیا آج نبی جی ﷺ کے روضہ مبارک کا اندرونی منظر وہاں روشنی ہی روشنی ہوتی ہے ... ایسی روشنی زندگی میں نہیں دیکھی ہوتی.. پھر اچانک میں اور میری بہن ایک کمرے میں ہوتے ہیں وہ کمرہ سبز گنبد کے نیچے یعنی اندر ہوتا ہے .. میری بہن مجھے کہتی ہے دیکھو یہ ہے حضرت عمر فاروق کی قبر مبارک.. میری بہن حضور نبی اکرم ﷺ کی قبر مبارک کے پاؤں کی طرف ہوتی ہے ..میں اسے کہتا ہوں پیچھے ہٹ جاؤ.. وہ حضرت عمر فاروق.. یہ حضرت صدیق اکبر اور یہ رسول اللہﷺ کی قبر ہے .. تینوں قبور مبارک ساتھ ہوتی ہیں.. میں نبی جیﷺ کی تربت مبارک پر نیچے ہو کر ہاتھ اپنا دائیاں ہاتھ پھیرتا ہوں.. روتے گڑگڑاتے ہوئے جھک جاتا ہوں نبی کریم علیہ السلام کی تربت پر ماتھا ٹیک دیتا ہوں.. وہ دعا کرتا ہوں جو شاید تقریباً پچھلے چھ مہینے سے کر رہا ہوں دعا مانگتے ہوئے روتے ہوئے آسمان کی طرف دیکھتا ہوں تعبر جاننی ہے ۔

    جواب نمبر: 175837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 449-397/L=06/1441

    ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، اگر آپ صوم و صلاة اور درود شریف کی کثرت کریں تو امید ہے کہ حرمین شریفین زاہما اللہ شرفاً و عظمةً کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند