• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175625

    عنوان: عورت کا استعمال شدہ بسترہ غیر محرم مرد کے لیے استعمال کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ ایک عورت کا اپنا استعمال شدہ بیرنگ بسترہ اپنے شوہر کے دوست کو تبلیغی جماعت میں لے جاکر استعمال کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 175625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 387-315/D=05/1441

    عورت کا استعمال شدہ بستر غیر محرم کے لئے استعمال کرنے میں شرعاً کوئی ممانعت کی وجہ نہیں ہے لہٰذا اپنے دوست کو پتہ نہ ہو کہ یہ اس کی بیوی کا بستر ہے تو جماعت میں اس کو استعمال کراسکتا ہے اگر سوال کرنے کی کوئی خاص وجہ ہے تو اس وجہ کی صراحت کرکے منشا سوال واضح کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند