• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1412

    عنوان:

    کیا کوئی شخص دو بہنوں سے (ایک باپ کی دو بیٹیوں سے بیک وقت) شادی کرسکتا ہے؟

    سوال:

    میرے نام لئیق کا معنی کیا ہے؟

    میری والدہ نے ایک سوال کیا ہے کہ کیا کوئی شخص دو بہنوں سے (ایک باپ کی دو بیٹیوں سے بیک وقت) شادی کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 1412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 835/ج= 835/ج

     

    (۱) لئیق کے معنی ہیں:لائق، قابل

    (۲) دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنے کو قرآن میں حرام قرار دیا گیا ہے، قال تعالیٰ: ? ? اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ? اس لیے کوئی شخص بیک وقت دو بہنوں سے شادی نہیں کرسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند