• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 1995

    عنوان:

    کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرناجائزہے یا نہیں ؟ 

    سوال:

    میں کراچی میں رہتاہوں ، پورے پاکستان میں موجودہ نامساعد حالا ت کی وجہ سے نقد رقم لے جانے کی کوئی اجازت نہیں دیتاہے، ڈاکوؤں اور چوروں سے مزاحمت کرنے پر بہت سارے لوگ قتل کردئے گئے ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ انٹرینت کے ذریعہ کسی بھی چیز کا خرید نا بہت آسا ن ہوگیاہے، ان حالات میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرناجائزہے یا نہیں ؟ میں اپنے استعمال ہونے والے بہت سے سامان جیسے کمپیوٹر کے ساما ن وغیرہ نیٹ پر دیکھتاہوں، یہ سب سامان یا تومارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے یا عا م طور پر نہیں ملتے ہیں۔ یہاں کوئی بھی اسلامی بینک کریڈٹ کارڈ پیش کش نہیں کرتاہے۔ اگر مجھے یہ استعمالرناہے تو یہ کسی ایسے بینک سے ہوسکتاہے جو جزئی یا کلی طور پر اسلامی بینک نہیں ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2169/ د= 1995/ د

     

    کاروباری ضرورت یا مالی تحفظ کی غرض سے کریڈٹ کارڈ لینے اور اس کے استعمال کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ پہلے سے اکاوٴنٹ کھلوالیا جائے تاکہ کارڈ جاری کرنے والا ادارہ اپنا قرض وہاں سے وصول کرلے۔ اور اگر اکاوٴنٹ سے فی الحال قرضہ منہا کرنے کا انتظام نہ ہو تو اس کی انتہائی احتیاط برتی جائے کہ جاری کردہ بلوں کی قیمت مقررہ مدت کے اندر ادا کردینا چاہیے تاکہ ان پر سود لاگو نہ ہوسکے کیونکہ سود کا ادا کرنا حرام ہے۔ یہ کارڈ غیر اسلامی بینک سے بھی لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند