• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 173068

    عنوان: بشرط واپسی بھاری رقم دے كر ایك سال مفت مكان میں رہنا؟

    سوال: رینٹ پر مکان لینا اس کی صورتحال اس طرح ہوتی ہے کہ مکان مالک کو ایک بھاری رقم دیکر ایک سال مفت رہنے کی شرط کے ساتھ کہ جب مکان خالی کیا جائے گا تو جورقم مکان مالک کو دی گئی تھی وہ رقم مکان مالک واپس کردیگا توگویا کہ قرض سے نفع اٹھانا مقصود ہے؟

    جواب نمبر: 173068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 26-23/D=01/1441

    صورت مسئولہ میں رقم دے کر اس کے بدلے میں مکان میں رہنے کی منفعت مفت حاصل کرنا سود کے زمرہ میں آتا ہے کیونکہ بھاری رقم مالک مکان کے پاس بطور قرض ہوئی اور قرض سے فائدہ اٹھانا سود ہے۔ کل قرض جر منفعةً فہو رباً (مصنف ابن ابی شیبة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند