• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 1273

    عنوان: دبئی اسلامک بینک اور میزان بینک میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    آپ کی ویب سائٹ پر موجود فتاوی میں دبئی اسلامی بینک اورمیزان بینک وغیرہ  میں نوکری سے متعلق سوال کے جواب میں کافی ابہام ہے۔ از راہ کرم اسکا تفصیلی اور مدلل جواب عنایت فرمایے۔

    جواب نمبر: 1273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  540/ن = 529/ن)


    اگر مذکورہ دونوں بینکوں میں سودی کاروبار نہیں ہے اور نہ ہی ان میں سود کا حساب و کتاب کرنا ہوتا ہے اور ملازمین کو تنخواہیں بھی حلال آمدنی سے دی جاتی ہوں تو ان کی ملازمت جائز ہے ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند