عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 61548
جواب نمبر: 6154801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 62-62/Sd=2/1437-U ان ترید أن تدفع الرّوبیات الہندیةَ في کفارة الیمین، فاعطِ قیمةَ صدقة الفطر الہندیة لکل مسکین من عشرة مساکین علاحدة۔ کذا في الفتاوی الہندیة: ۲/۶۹، ط: مکتبة الاتحاد، دیوبند، الہند۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا فرماتے ہیں
علمائے دین شرع متین اس معاملہ کے بارے میں کہ ایک انسان اپنی سچائی کے متعلق قرآن
پاک کی قسم کھا سکتا ہے یا نہیں؟ کیوں کہ قرآن کی قسم کے بنا سچائی ثابت نہیں
ہوسکتی ہے؟ آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملہ کے بارے میں قرآن او رحدیث کی روشنی میں
جواب دیں ممنون ہوں گا۔
قسم كن چیزوں كی كھاسكتے ہیں؟
8203 مناظرمیں نے خانہ کعبہ (مسجد حرام میں بیٹھ کر ایک قسم کھائی تھی کہ فلاں شخص سے بات نہیں کروں گا جب تک کہ وہ مجھ سے فلاں معاملہ پر اکتفا نہ کرلے․․․بعد میں میں نے اس سے بات کرلی۔ اب میں کیا کروں؟ اس کا کیا کفارہ ہے؟ کیایہ بہت بڑا گناہ ہے؟ مجھے بتائیں۔
3266 مناظرمیرے سوال دعا کے بارے میں ہے۔ میں یہ عرض کررہا ہوں کہ اگر کوئی بندہ اللہ سے گناہ چھوڑنے کا وعدہ اور عزم کرتا ہے اور قسم کھاتا ہے کہ میں یہ دوبارہ نہیں کروں گا، مگر ایمان کی کمزوری کی وجہ سے پھر سے اس میں ملوث ہوجاتا ہے تو ایسے آدمی کو کیا کرنا چاہیے کہ ہمیشہ کے لیے گناہ سے ناطہ ٹوٹ جائے اوراللہ کا محبوب بن جائے۔ میں بار بار کوشش کرتا ہوں مگر آج کل پھر سے گناہ کرلیتا ہوں۔ اب تو مجھے معافی مانگنے سے بھی شرم آتی ہے۔ کتنی بار اللہ سے معافی مانگوں مدد بھی مانگتا ہوں کہ مجھے قوت دے تاکہ شیطان کو ہرا سکوں مگر میں ہی کمزور پڑ جاتا ہوں۔ مجھے اپنے آپ سے نفرت ہورہی ہے کہ پہلے کتنا اچھا تھا اور اب کتنا حقیر ہوگیا ہوں۔ میں کس طرح شیطانی حرکت سے بچوں۔ کوئی علاج یا تعویذ بتائیں میں اپنی زندگی سے تنگ آگیا ہوں۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں کہ مجھے کامل ایمان نصیب ہو۔ میں آپ کے جواب کا انتظار کررہا ہوں۔ امید ہے کہ جوا ب ملے گا۔ (۲) اللہ سے عہد، عزم، وعدہ اور قسم توڑنے کا آسان کفارہ کیا ہے؟
4230 مناظرنذر مانی تھی کہ اگر میں کامیاب ہوگیا تو کورس مکمل ہونے تک شکرانہ نماز ادا کروں گا لیکن دوران کورس نہ کرسکا، اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
3706 مناظرہوا یوں کہ ہمارے محلہ والوں نے مسجد بنانے کے بارے میں مشورہ شروع کیا، اسی دوران میری بیوی نے یہ نذر مانا کہ اگر اللہ نے مجھے حمل یعنی اولاد کی امید دے دی تو میں اپنا ایک زیور اسی مسجدکو دوں گی۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ اسے حمل ہو گیا لیکن اس مسجد کا منصوبہ ختم ہوگیا یعنی اب وہ مسجد نہیں بن رہی ہے۔ اب میں اس زیور کا کیا کروں کہ ہماری یہ نذر پوری ہوجائے کیا اس کو کسی اور مسجد کو دے سکتے ہیں؟
1849 مناظرایفاء عہد کا حکم
9091 مناظر