عبادات - قسم و نذر

Pakistan

سوال # 59902

اگر کسی شخص نے اتنی قسم توڑی ہو کہ ان کی تعداد معلوم نہیں تو پھر کتنے کفارے ادا کرنے ہوں گے؟ کیا تمام قسموں کی نیت کرکے ایک کفارہ ادا کرنے سے تمام قسموں کا کفارہ ادا ہوجائے گا؟

Published on: Jun 28, 2015

جواب # 59902

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 900-724/D=9/1436-U

جتنی قسمیں توڑی ہیں اتنے ہی کفارے ادا کرنا لازم ہے، ایک کفارہ ادا کرنے سے تمام قسموں کے کفارے ادا نہ ہوں گے، غور فکر کرکے اندازہ کرے کہ کتنی قسمیں توڑی ہیں پھر ظن غالب کے ساتھ جتنی قسموں کا اندازہ نکلے ان کا کفارہ الگ الگ ادا کرے، ہاں اگر ایک ہی کام کے کرنے یا نہ کرنے کی بار بار قسم کھائی ہو اور پہلی قسم ہی کی تاکید کرنا مقصود رہا ہو تو پھر ایک کفارہ ادا کرنا کافی ہوگا۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات