• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 56399

    عنوان: اگر ایک شخص نے قسم کھالی کہ میں فلاں کام تین ماہ تک نہیں کروں گا پھر اس نے قسم توڑ دی اور وہ کام کرلیا پھر اللہ سے توبہ بھی کرلی تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ قسم ختم ہوگئی یا جتنے عرصے کی قسم کھائی ہے اتنے عرصہ تک قسم برقرار رہے گی؟

    سوال: اگر ایک شخص نے قسم کھالی کہ میں فلاں کام تین ماہ تک نہیں کروں گا پھر اس نے قسم توڑ دی اور وہ کام کرلیا پھر اللہ سے توبہ بھی کرلی تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ قسم ختم ہوگئی یا جتنے عرصے کی قسم کھائی ہے اتنے عرصہ تک قسم برقرار رہے گی؟

    جواب نمبر: 56399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 39-36/N=1/1436-U صورت مسئولہ میں جب قسم کھانے والے نے تین ماہ کے اندر وہ کام کرلیا جس کے نہ کرنے کی قسم کھائی تھی تو اس کی قسم ٹوٹ گئی اوراس پر قسم کا کفارہ واجب ہوگیا اور ایک بار قسم ٹوٹنے سے قسم بھی ختم ہوگئی؛ لہٰذا یہ شخص اگر تین ماہ مکمل ہونے سے پہلے وہ کام دوبارہ کرتا ہے جس کے نہ کرنے کی قسم کھائی تھی تو اس پر دوبارہ کفارہٴ قسم واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند