• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 49687

    عنوان: قسم توڑنے كا كفارہ

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ قسم توڑنے پر دس لوگوں کو دو وقت کا کھانا دینا ہے، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس کے بدلے میں کسی ایک آدمی کو پیسہ دے سکتاہوں کہ نہیں؟ جتنا کہ دس لوگوں کے دو وقت کھانے کا خرچ ہو؟

    جواب نمبر: 49687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 54-54/M=1/1435-UI اگر آپ کفارہٴ یمین میں ایک آدمی کو پیسہ دینا چاہیں تو اس کو دس دن تک روزانہ صدقة الفطر کی مقدار کے برابر قیمت دیدیں، کفارہ ادا ہوجائے گا: عشرة مساکین أي تحقیقا أو تقدیرًا،حتی لو أعطی مسکینا واحدا في عشرة أیام کل یوم نصف صاع یجوز (رد المحتار: ۵/۵۰۳، کتاب الأیمان، مطلب: کفارة الیمین، ط: زکریا دیوبند) ویقوم مقام الإطعام أن یعطي کل مسکین مقدار زکاة الفطر وہو نصف صاع من قمح․ (الفقہ الحنفي في ثوبہ الجدید: ۲/ ۳۴۳، کتاب الأیمان، کفارة الیمین، ط: دارالایمان سہارنفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند