• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 46184

    عنوان: قسم ونذر

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی کہے کہ میں فلم یاڈرامہ نہیں دیکھوں گااگر دیکھا تو ۰۰۰۰ روپے دوں گا آیا یہ نذر منعقد ہو گی اور بصورت عدم ایفاء رقم لازم ہو گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 46184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1077-1055/N=9/1434 اگر ”دوں گا“ کا مطلب ہے: مسجد یا مدرسہ میں دینا یا غربا ومساکین کو دینا تو شرط پائے جانے یعنی: فلم یا ڈرامہ دیکھنے کی صورت میں وہ شخص حانث ہوجائے گا، اور اس پر نذر کو پورا کرنا یا کفارہٴ یمین ادا کرنا لازم ہوگا، قال في ملتقی الأبحر (مع المجمع والدر المنتقی: ۲/۲۷۵ ط دارالکتب العلمیہ بیروت): ولو علقہ بشرط لا یریدہ کأن زنیت خیر بین الوفاء والتکفیر ہو الصحیح اھ ومثلہ في الدر والرد (۵:۵۲۱، ۵۲۲ ط مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند