• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 42270

    عنوان: كیا حلف کا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی باطل جماعت کا رکن ہو اور وہ جماعت کو چھوڑنا چاہے تو کیا صرف توبہ کر لے یا کچھ اور بھی لازم ہے کیوں کہ جماعت میں داخل ہوتے وقت اس نے ایک حلف اٹھایا ہے( اللہ کو حاضر جان کر) کیا اس کو کوئی حلف کا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 42270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1635-1635/M=12/1433 اس نے کیا حلف اٹھایا ہے اور کن الفاظ میں اس کی وضاحت کیجیے تو کفارہ کی بابت کچھ تحریر کیا جاسکتا ہے، اور اس باطل جماعت سے توبہ کرتے ہوئے مکمل علیحدگی اختیار کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند