• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 404

    عنوان: میں نے ایک قسم کھائی ہے، کیا قسم توڑنے کا کفارہ مجھے ادا کرنا پڑے گا؟

    سوال: ایک ساتھی کا مسئلہ ۔ میں نے ایک قسم کھائی ہے، کیا قسم توڑنے کا کفارہ مجھے ادا کرنا پڑے گا؟ میں نے جو قسم کھائی ہے اس پر غور کرکے مجھے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب دینے کی کوشش کریں۔ قسم یہ ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں اللہ اور رسول کی اس گھر میں شادی اور میت وغیرہ کے علاوہ ہفتہ دس دن اس کے علاوہ میں اس گھر میں نہیں رہوں گا۔ میں قسم کھاتا ہوں سورج کی اور سورج پورب کے بجائے پچھم سے نکل کر پورب میں ڈوب سکتا ہے۔ ہم قسم کھاتے ہیں اسی سورج کی ، زندگی میں اس گھر میں نہیں رہوں گا۔ اگر کوئی مجبوری آجائے گی گھر میں رہنا پڑے تو اس پر بھی یہی قسم کھاتا ہوں کہ اس گھر میں نہیں رہوں گا۔ اس کے بعد کچھ ایسے چار آدمیوں کے سامنے دوسری مرتبہ میں نے قسم کھائی ۔ پھر ایک سال بعد بیس تیس آدمیوں کے سامنے ہم نے تیسری قسم کھائی۔ اگر اب ہم اس گھر میں رہنا چاہیں تو ہم پر کفارہ کیا ہوگا؟آپ حضرات سے درخواست ہے کہ جلد از جلد اس کا جواب دیجئے۔

    جواب نمبر: 404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 718/هـ=491/هـ)

     

    دوسری اور تیسری مرتبہ جو قسمیں کھائی تھیں ان میں کیا الفاظ بولے تھے؟ ان کو بھی بعینہ لکھ کر بھیجئے تب ان شاء اللہ جواب لکھ دیاجائے گا۔ یہ تحریر بھی ارسال فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند