• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 18328

    عنوان:

    قسم کا کفارہ کیا ہے، اور اگر اس کو کوئی شخص پورا نہیں کرتا ہے تو وہ کیا کرے گا؟

    سوال:

    قسم کا کفارہ کیا ہے، اور اگر اس کو کوئی شخص پورا نہیں کرتا ہے تو وہ کیا کرے گا؟

    جواب نمبر: 18328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1888=1888-1/1431

     

     قسم توڑدینے کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکین کو دو وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلائے یا دس فقیروں کو کپڑا پہنادے، ہرفقیر کواتنا کپڑا دے کہ جس سے بدن کا اکثر حصہ ڈھک جائے، اگر کھانا کھلانے یا کپڑا پہنانے پر قدرت نہ ہو تو لگاتار تین روزے رکھے گا، اگر کفارہ ادا نہیں کرے گا تو اس کا گناہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند