• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 176701

    عنوان: بلا اطلاع ملازمت ترک کرنے اور اگر اچھی طرح ملازمت کی قسم کھائی ہو تو اس صورت میں کفارے کا حکم

    سوال: میں آپ سے پوچھنا چاہتا تھا کہ میں ایک گورئمنٹ ملازم تھا اور میں نے استعفی دیئے بغیر نوکری چھوڑ کر دوسر ملک چلا گیا ہو تو اب کیا مجھے اس کا کوئی کفارہ دینا پڑے گا میں نے حلف اٹھایا کہ میں اللہ کو حاضر ناضر جان کر اپنی ڈیوٹی صحیح طرح انجام دوں گا - تو اب کیا مجھے اس کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا اور اگر ہاں تو کتنا پلیز رہنمائی فرمائیں شکریہ

    جواب نمبر: 176701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:519-426/N=7/1441

    اگر آپ کو ملازمت چھوڑنی تھی تو باقاعدہ استعفٰی دے کر ملازمت چھوڑنی چاہیے تھی؛ تاکہ متعلقہ محکمہ آپ کا حساب بے باق کرکے آپ کی جگہ کسی متبادل کا نظم کرلیتا، بہر حال اب آپ کو چاہیے کہ جلد از جلد متعلقہ محکمہ کو استعفٰی پہنچادیں اور اپنا حساب صاف کرلیں۔ باقی صورت مسئولہ میں آپ پر کوئی کفارہ واجب نہیں؛ کیوں کہ آپ نے ڈیوٹی پر حاضر ہوکر اللہ کو حاضر وناظر جان کر صحیح طرح انجام دینے کی قسم کھائی تھی اور صورت مسئولہ میں آپ ڈیوٹی پر حاضر ہی نہیں ہوئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند