• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 175791

    عنوان: جس بكرے كی ذبح كی منت مانی تھی كیا اس بكرے كی قیمت سے كسی كی مدد كی جاسكتی ہے؟

    سوال: ایک ساتھی منت مانی تھی کہ اگر کام ہوگیا تو ایک بکرا ذبح کروں گا، اس کا کام ہوگیا ، اب اس کے رشتہ داروں میں شادی ہے، وہ ان کی مدد کرنا چاہتاہے، تو کیا وہ بکرے کی قیمت اس کو دے سکتا ہے یا بکرا ہی ذبح کرنا ہوگا ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 175791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 674-551/D=08/1441

    آپ کے ساتھی کا صورت مسئولہ میں بکرے کی قیمت کا رشتہ داروں کی شادی میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ جس کے یہاں شادی ہے وہ فقیر ہی کیوں نہ ہو، بلکہ آپ کے ساتھی کے لئے صحیح قول کے مطابق بکرا ہی ذبح کرنا ضروری ہے اور اس کا گوشت غرباء میں تقسیم کر دیا جائے۔

    في رد المحتار عن البزازیة لو قال: إن سلم ولدي أصوم ما عشت فہو وعدٌ وفیہ عنہا أیضاً إن عوفیت صمتُ کذا لم یجب مالم یقل للّٰہِ عليَّ وفي الاستحسان یجب ۔

    فقال الشیخ اشرف علی التانوي لما صح النذر بالذبح وجب الذبح والتصدق غیر الذبح فلا یکفي (امداد الفتاوی: ۶/۱۹۱) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند