• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 174305

    عنوان: اگر میرا یہ کام پورا ہو گیا تو میں دو سال تک لگاتار ۳پارہ قرآن پاک کی تلاوت کروں گا

    سوال: میں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میرا یہ کام پورا ہو گیا تو میں دو سال تک لگاتار ۳پارہ قرآن پاک کی تلاوت کروں گا۔میرا کام پورا ہو گیا لیکن میں نے اللہ سے کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کیا۔ کام پورا مکمل ہونے کا ایک سال سے زائد ہو گیا ہے۔ اور میرے لیے یہ کام مشکل ہے ، اس صورت میں کفارہ ادا کریں ۔ اور کفارہ ادا کریں تو کتنا؟ یا پھر کچھ اور؟

    جواب نمبر: 174305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 260-414/B=06/1441

    سوال میں مذکور نذر کے الفاظ اگر آپ نے زبان سے ادا کئے تھے تو آپ پر دو سال مسلسل تین پارے قرآن پاک کی تلاوت کرنا لازم ہے جس دن سے بھی آپ شروع کریں، اور ایک دن میں تین پارے پڑھنا آسان ہے مشکل نہیں ہے۔

    نذر صوم شہر معین لزمہ متتابعاً لکن إن أفطر فیہ یوماً قضاہ وحدہ وإن قال متتابعاً بلا لزوم استقبال لأنہ معیّن ۔ قال الشامی: وأمّا إذا کان لشہر غیر معیّن فإن شاء تابعہ وإن شاء فرّقہ ، إلاّ إذا شرط التتابع فیلزمہ ویستقبل ۔ (الدر مع الرد، کتاب الأیمان، ۵/۵۲۵، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند