• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 172871

    عنوان: اپنی بے گناہی ثا بت کرنے کے لیے قرآن شریف پر یا اپنی اولاد کے سر پر ہاتھ رکھ کے قسم كھانا

    سوال: ایک انسان اگر سچائی پر ہو، اس پرجھوٹا الزام لگا یا جائے کیا تو کیا ایسی صورت میں اپنی بے گناہی ثا بت کرنے کے لیے قرآن شریف پر یا اپنی اولاد کے سر پر ہاتھ رکھ کے قسم کھائی جا سکتی ہے ،جبکہ خود کو بے گناہ ثا بت کرنے کے لیے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہ ہو؟

    جواب نمبر: 172871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1292-1148/D=12/1440

    قسم صرف اللہ کے نام کی یا اس کے صفات کی کھانا جائز ہے۔ قرآن شریف پر ہاتھ رکھنا یا اولاد کے سر پر ہاتھ رکھنے سے قسم نہیں ہوتی، اور اس طرح قسم کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ ہاں اگرزبان سے قرآن کی قسم کہہ دیا تو قسم ہو جائے گی مگر اس طرح بھی قسم کھانا منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند