عبادات - قسم و نذر

India

سوال # 172675

میں نے قسم کھائی کہ میں اپنے دوست کے گھر نہیں جاؤں گا جب تک وہ میرے گھر نہ آئے۔ پھر میں نے یہ سونچ کر چلا گیا کہ کفارہ کے روزے رکھ لوں گا۔ میری عمر 28 برس ہے اور میں فی الحال بے روزگار ہوں۔۔۔ میرے والدین متوسط درجہ ہیں۔ میرا کفارہ کیا ہوگا ؟

Published on: Sep 2, 2019

جواب # 172675

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1270-1097/B=12/1440



صورت مذکورہ میں اگر آپ چلے گئے تو قسم ٹوٹ گئی اور اس کے کفارہ میں آپ کو مسلسل تین روزے رکھنے ہوں گے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات