• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 171133

    عنوان: شب براء ت کی قسم کا حکم

    سوال: میں اسموکنگ (سیگریٹ نوشی )کرتاہوں ، ایک دن میری بیوی مجھے تنگ کرنے لگی کہ اسموکنگ چھوڑ دو، اور اس رات شب برات تھی، تو میں نے قسم کھا لی کہ مجھے اس ارت کی قسم میں رمضان کے پہلے روزے کو سیگریٹ چھوڑ دوں گا، مگر میں قسم نباہ نہیں سکا، اب دل میں خوف ہے کہ اللہ سزا نہ دیں مجھے۔ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں اور اس کا کیا کفارہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 171133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:846-703/N=11/1440

    اسلام میں غیر اللہ کی قسم ممنوع وناجائز ہے اور ایسی قسم منعقد بھی نہیں ہوتی؛ اس لیے آپ نے شب براء ت کی جو قسم کھائی ہے ، وہ منعقد ہی نہیں ہوئی ؛ لہٰذا اس کے خلاف کرنے سے آپ پر کوئی کفارہ واجب نہیں ہوا؛ لیکن آپ نے چوں کہ غیر اللہ کی قسم کھاکر ناجائز کام کیا؛ اس لیے آپ پر اِس سے توبہ واستغفار واجب ہے۔ نیز سگریٹ نوشی اچھی چیز نہیں؛ اس لیے بہر صورت آپ کو سگریٹ نوشی ترک کردینی چاہیے۔

    قولہ: ” لا یقسم بغیر اللہ تعالی“: عطف علی قولہ: ”والقسم باللہ تعالی“: أي: لا ینعقد القسم بغیرہ تعالی أي: غیر أسمائہ وصفاتہ ولو بطریق الکنایة کما مر؛ بل یحرم کما في القھستاني الخ (رد المحتار، کتاب الأیمان، ۴۸۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند