• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 170743

    عنوان: كیا نذر کا صدقہ اپنے گھر والوں کو کھلایا جاسکتا ہے؟

    سوال: جی اگر کوئی نذر مانےکہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں صدقہ کرونگا تو وہ نذر کا صدقہ اپنے گھر والوں کو کھلا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 170743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:827-734/sd=11/1440

    نذر کا صدقہ وہی لوگ کھا سکتے ہیں، جو زکات اور صدقات واجبہ کے مستحق ہیں، نذر ماننے والے کے اصول و فروع( بیٹا، پوتا، والدین وغیرہ کے لیے) اور صاحب نصاب کے لیے اُس کا کھانا جائز نہیں ہے۔

    وہو مصرف أیضاً لصدقة الفطر والکفارة والنذر وغیر ذٰلک من الصدقات الواجبة۔ (شامی: ۲۸۳/۳ط: زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند