• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 168634

    عنوان: شادی نہ كرنے كی مكرر قسمیں كھانے والا اگر شادی كرلے تو كتنے كفارے واجب ہوں گے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کسی شخص نے قسم کھائی کہ وہ فلاں عورت سے شادی نہیں کرے گا اور حنث سے قبل مختلف مجالس میں متعدد بار قسم کھائی اب جب یہ شخص حانث ہوگا تو کفاروں میں تداخل ہوگا یعنی ایک کفارہ واجب ہوگا یا ہر قسم کا الگ کفارہ دینا ہوگا ؟

    جواب نمبر: 168634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:630-732/L=8/1440

    متعدد ایمان کی صورت میں تداخل ِ کفارہ کا حکم مختلف فیہ ہے ،احوط یہ ہے کہ ہرایک کا الگ الگ کفارہ ادا کیا جائے۔

    (قولہ وتتعدد الکفارة لتعدد الیمین) وفی البغیة: کفارات الأیمان إذا کثرت تداخلت، ویخرج بالکفارة الواحدة عن عہدة الجمیع. وقال شہاب الأئمة: ہذا قول محمد. قال صاحب الأصل: ہو المختار عندی. اہ. مقدسی، ومثلہ فی القہستانی عن المنیة.(الدر المختارمع رد المحتار ۵/۴۸۶، ط:زکریا دیوبند)

    قال فی الظہیریة ولو قال واللہ والرحمن والرحیم لا أفعل کذا ففعل ففی ظاہر الروایة تلزمہ ثلاث کفارات، ویتعدد الیمین بتعدد الاسم لکن بشرط تخلل حرف القسم وتمامہ فی البحر والمنح ولو قال واللہ واللہ لا أفعل کذا یتعدد الیمین فی ظاہر الروایة․ (مجمع الأنہر فی شرح ملتقی الأبحر۲/۲۶۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند