• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 168478

    عنوان: اگر كوئی غیر اللہ كی قسم كھالے تو كیا وہ واقع ہوگی؟

    سوال: اگر کوئی شخص غیرلله کی قسم کھالے اگرچہ گناہ ہے تو کیا وہ واقع ہوگی اور اس کے توڑنے کفارہ واقع ہوگا؟

    جواب نمبر: 168478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 582-522/M=06/1440

    غیر اللہ کی قسم کھانا، بڑا گناہ ہے اگر کوئی غیر اللہ کی قسم کھالے تو ایسی قسم منعقد نہیں ہوتی یعنی قسم کے خلاف کرنے کی صورت میں اس پر کوئی مالی کفارہ واجب نہیں لیکن چونکہ یہ گناہ کا عمل ہوا اس لئے اس پر توبہ استغفار لازم ہے۔ بہتر تھا کہ قسم کے بعینہالفاظ لکھ کر استفتاء کرتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند