• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 167454

    عنوان: قرآن کریم انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے یا ڈاوٴن لوڈ کرنے کا حکم؟

    سوال: موبائل یا انٹرنیٹ پر قرآن اپلوڈ کرنا ڈاؤن لوڈ کرنا سنبھال کر رکھنا پڑھنا کیساہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل بتانے کی زحمت فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 167454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 365-284/SN=04/1440

    کسی دینی فائدے کے پیش نظر قرآن کریم موبائل یا انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے نیز انٹرنیٹ سے معتبر مطبع سے شائع کردہ قرآن کریم کا نسخہ ڈاوٴن لوڈ کرکے بہ وقت ضرورت اس میں تلاوت کرنے کی گنجائش ہے، بس جس وقت اسکرین پر آیتیں نظر آئیں اس وقت اس پر بغیر وضو کے بلا حائل ہاتھ نہ لگائیں، شرعاً یہ جائز نہیں ہے۔ ویحرم بہ أي بالأکبر وبالأصغر مس مصحف أي مافیہ آیة ․․․․․․ إلا بغلاف غیر مشرّز الخ وقال الشامي ․․․․․․ لکن لایحرم فی غیر المصحف إلا بالمکتوب أي موضع الکتابة (درمختار مع الشامی: ۱/۳۱۵، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند