• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 167149

    عنوان: كیا مسجد بنوانے كی نذر ماننا صحیح ہے؟

    سوال: میری عمر ۲۱ سال ہے اور میں نے یہ نذر مانگ لی تھی کہ اللہ مجھے امیر کردے ، میں مسجدیں بنواؤں گا، اور میں ابھی پڑھ ہی رہاہوں ، مجھے ان چیزوں کے بارے میں زیادہ پتا نہیں تھا،سوال یہ ہے کہ؛ (۱)کیا اگر میں امیر ہوگیا تو مجھے مسجدوں بنوانی پڑیں گی؟ (۲) نذر ومنت صرف ان چیزوں کی صحیح ہوتی ہیں جو مقصودہ عمل ہو تو کیا مسجدوں بنوانا مقصودہ عمل ہے؟

    جواب نمبر: 167149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 260-248/D=04/1440

    (۱، ۲) عبادت مقصودہ کی نذر ماننا درست ہوتا ہے مسجد تعمیر کرنا اگرچہ واجب ہے لیکن عبادت مقصودہ میں سے نہیں ہے اس لئے امیر ہونے پر مسجد تعمیر کرانا بربنائے نذر تو واجب نہ ہوگا لیکن حیثیت ہو جانے پر ضرورت کے موقعہ پر مسجد کرادیں تو بہت اچھا ہے کہ بڑے ثواب کا کام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند