• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 158573

    عنوان: قسم پوری نہ كرسكیں تو اس كا كیا كفارہ ہے؟

    سوال: اگر کسی کام کے نہ کرنے کی قسم اللہ کے ساتھ کھائی ہو یا اپنے ساتھ یا اللہ سے عہد کیا ہو اور اس کو پورا نہ کر سکیں تو اس کا کیا کفارہ ہے ؟

    جواب نمبر: 158573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 590-498/B=6/1439

    ایسی قسم کے ٹوٹ جانے پر دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ہے یا کپڑے پہنانا ہے اگر کسی کو اس کی طاقت نہ ہو تو تین روزے لگاتار رکھے۔

    اگر اپنے ساتھ یا اللہ سے عہد کیا ہے تو یہ قسم نہ ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند