• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 157858

    عنوان: اگر میں یہ كام كروں تو كافر ہوجاؤں؟ كہنا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں انڈیا سے ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مرد یا عورت قسم کھائے کہ ”اگر میں یہ کام کروں یا یہ کام نہ کروں تو میں کافر ہوجاوٴں“ ، اگر اس نے یہ قسم توڑ دیا تو کیا وہ مرد یا عورت کافر ہو جائیں گے؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کے حوالے سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 157858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:399-360/M=4/1439

    مذکورہ طریقے پر قسم کھانے سے قسم منعقد ہوجاتی ہے اور قسم ٹوٹنے پر کفارہ دینا پڑتا ہے، البتہ قسم کھانے والا کافر نہیں ہوگا خواہ مرد ہو یا عورت، لیکن ایسی قسم کھانے سے بچنا چاہیے۔ (مستفاد بہشتی زیور حصہ سوم: ص۵۱قسم کھانے کا بیان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند