• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 157658

    عنوان: کیا مسلمان ایشور کے نام سے قسم کھا سکتا ہے ؟

    سوال: دیکھنے میں آیا ہے کہ سیاسی مسلمان جب الیکشن میں جیت کے بعد حلف برداری کرتے ہیں تو ایشور کی قسم کے ساتھ کرتے ہیں کیا مسلمانوں کے لیے یہ ام جائز ہے کیا ایشور معنی کے اعتبار سے اللہ ہی کے معنی میں آتا ہے ؟جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 157658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 447-443/SN=5/1439

    اردو لغت اسی طرح لوگوں کے بول چال سے معلوم ہوتا ہے کہ ”ایشور“ ”اللہ“ کا مترادف ہے جیسے ”خدا“ ”اللہ“ کے مترادف کے طور پر استعمال ہوتا ہے، فقہاء نے یہ صراحت کی ہے کہ قرآن وحدیث کے اندر ”اللہ“ تعالیٰ کے جو اسماء وصفات عربی میں آئے ہیں، دیگر زبانوں میں ان کا جو ترجمہ ہو اسی طرح ان کے جو مترادف الفاظ ہوں ان کا استعمال بھی ”اللہ“ کے لیے جائز ہے۔

    امداد الفتاوی میں ہے: من الأسماء التوقیفیة علم ومنہا ألقاب وأوصاف وترجمة اللفظ بمنزلتہ فالأسماء العجمیة ترجمة تلک الألقاب والأوصاف ”لذا انعقد الإجماع علی إطلاقہا الخ (امداد الفتاوی: ۴/ ۵۱۳، مسائل شتی سوال: ۵۷۵، ط: کراچی)؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں ”ایشور“ کے لفظ کے ساتھ میں مسلمان ممبران کے لیے حلف اٹھانے کی گنجائش ہوگی، گو بہتر یہی ہے کہ ”اللہ“ کے نام پر حلف اٹھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند