• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 156614

    عنوان: قرآن پر حلف لینے كے بعد كیا میں دوسری فیكٹری میں كام كرسكتا ہوں؟

    سوال: میرا نام بلال ہے ۔میں ایک مسئلہ کے متعلق جاننا چاہتا ہوں۔میں سیالکوٹ میں ایک فیکٹری میں تقریباً 3 سال سے بطور پروڈکشن منیجر کے کام کر رہا ہوں۔فیکٹری مالکان نے مجھ سے قرآن پر حلف لیا تھا کہ میں ان کے متعلقہ فیلڈ(فیکٹری میں آرمی کے کپڑے ،اور ان سے متعلقہ آشیا تیار کی جاتی ہیں) میں اپنا کام یا کسی دوسری فیکٹری میں کام نہیں کر سکتا۔اب میں ان کی فیلڈ کے علاوہ اپنا گارمنٹس کا کام شروع کرنا چاہتا ہوں کہیں میں گناہ گار تو نہیں ہوں گا ۔

    جواب نمبر: 156614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:287-264/sn=4/1439

    نہیں، صورت مسئولہ میں آپ گنہ گار نہ ہوں گے بہ شرطے کہ آپ اوقاتِ ملازمت کے علاوہ اوقات میں یہ کام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند