• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 150003

    عنوان: اگر متعینہ لڑکے سے شادی ہونے پر ایک مہینہ روزہ رکھنے کا خود سے وعدہ کیا تو کیا پورا کرنا ضروری ہے؟

    سوال: حضرت! میں نے کچھ سال پہلے وعدہ کیا تھا اپنے دل میں خود سے کہ اگر مجھے اس لڑکے سے شادی ہو جائے گی تو میں ایک مہینہ کے روزے رکھوں گی، اب میری اس سے شادی ہوگئی ہے تو کیا اب مجھے یہ روزے رکھنے ضروری ہیں؟ یا ایسے وعدہ نہیں ہوتا؟ تفصیل سے بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 150003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 852-748/H=7/1438

    واجب تو اگرچہ نہیں ہیں مگر اچھا یہ ہے کہ ایک ماہ کے روزے بطور شکرانہ رکھ لیں خواہ تھوڑے تھوڑے کرکے ہی رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند