• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 148210

    عنوان: مسجد میں پیسے دینے کی منت ماننا

    سوال: ایک آدمی نے کہا کہ منت مانتا ہوں کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو پانچ ہزار روپے اس مسجد میں دوں گا۔کیا کام ہونے پر اس طرح کی منت پورکرنا لازم ہے ؟اگر منت پوری کرنا لازم ہے تو اس متعین مسجد میں ہی دینا لازم ہے یا کسی اور مسجد میں بھی دے سکتا ہے یا کسی غریب کو بھی دے سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 148210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 527-521/M=5/1438

    صورت مسئولہ میں کام پورا ہونے پر منت کی تکمیل لازم ہے، لیکن مسجد کی تعیین لازم نہیں، ناذر کو اختیار ہے چاہے روپیہ اس مسجد میں دیدے یا کسی دوسری مسجد میں دیدے، کسی غریب کو دینے سے بھی منت پوری ہوجائے گی، البتہ جس مسجد کو متعین کیا ہے اسی میں دیدینا اچھا ہے۔ نذر لفقراء مکة جاز الصرف لفقراء غیرہا (درمختار مع شامی) مستفاد محمودیہ ۱۴/ ۷۴، ڈابھیل واحسن الفتاوی ۵/ ۴۸۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند