• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 146739

    عنوان: كام ہوگیا تو ساری زندگی صلاۃ التسبیح پڑھوں گا؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ ایک شخص نے کہا کہ یا اللہ اگر میرا یہ فلاں کام ہو گیا تو میں آپ سے عہدکرتا ہوں کہ میں ساری زندگی صلات التسبیح پڑھوں گا ۔اب اس کے لیے مشکل ہو گیا ہے روزانہ پڑھنا ۔اب بتایئے کہ وہ اس کا کفارہ کیا ادا کرے کیا کرے اب۔راہنمائی فرماں دیں شکریہ۔

    جواب نمبر: 146739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 395-355/Sn=4/1438

    صورت مسئولہ میں ”نذر“ منعقد ہوگئی اور اس شخص پر روزانہ ”صلاة التسبیح“ پڑھنا لازم ہوگیا؛ اس لیے اسے چاہیے کہ چوبیس گھنٹہ کے اوقات میں سے تھوڑا سا وقت نکال کر ایک مرتبہ صلاة التسبیح ضرور پڑھ لیا کرے، اگر بالفرض کسی دن خاص عذر کی وجہ سے نہ پڑھ سکے تو بعد میں جب موقع لگے (مثلاً چھٹی کے دن) اس کی قضا کرلیا کرے، زندگی میں اس کا کفارہ ادا کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے؛ البتہ اکر بہت سے دن یہ نماز چھوٹ جائے اور زندگی میں کوشش کے باوجود قضا نہ کرسکے تو وفات سے پہلے یہ وصیت کرجائے کہ میری اتنی منذور نمازیں قضا ہوئیں، ان کا کفارہ ادا کردیا جائے۔ (مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱۲/ ۷۷، ط: کراچی سوال: ۲۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند