• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 146715

    عنوان: ایک رکعت پڑھنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا

    سوال: میں نذر کی دو رکعت نماز پڑھ رہا تھا ایک رکعت پڑھنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا تو اب آپ ہمیں یہ بتائیں کہ میں نماز کتنی رکعت پڑھوں گا دو ہی رکعت یا چار رکعت۔

    جواب نمبر: 146715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 336-341/L=4/1438

    صورت مسئولہ میں اسی دو رکعت کا اعادہ کرلینا کافی ہوگا چار رکعت پڑھنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند