• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 146018

    عنوان: نذر پوری نہ کرسکے تو کفارہ کیسے ادا کرے؟

    سوال: میں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ اگر میرا فلاں کام ہو جائے تو میں پندرہ نفل روزے رکھوں گا، تو وہ کام الحمد للہ صحیح سلامت ہو گیا، پر میں نے روزے نہیں رکھے، تو مجھے اس کا کفارہ کیا ادا کرنا پڑے گا؟ اور کفارہ اگر دینا پڑے تو کیا اور کیسے ادا کریں؟ برائے مہربانی مجھے اس کا حل بتائیں۔ جزاک اللہ خیر ۔

    جواب نمبر: 146018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 151-122/B=2/1438

    آپ کی شرط پوری ہوگئی تو آپ کے ذمہ ۱۵/ نفل روزوں کا رکھنا واجب ہو گیا۔ لگاتار تو نہیں اگر چھوڑ پکڑ کر روزے پندرہ رکھ لیے جب بھی کافی ہو جائے گا، اور آج کل سردی کے موسم میں دن چھوٹا سا ہوتا ہے بہت آسانی سے روزے رکھے جا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند