• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5643

    عنوان:

    اقبال کہتے ہیں کہ میری عمر 36/سال ہو گئی ہے۔ آمدنی بہت کم ہے۔ پیشہ سے ٹیچر ہوں۔ ممبئی جیسے شہر میں صرف 4500/روپئے کما تا ہوں۔ شادی بھی ضروری ہے۔ ایسی حالت میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2026=766/ ھ

    شادی کرلیں، اخراجات میں ضرورت کی حد تک رہیں اسراف تبذیر سے اپنے آپ کو بچائیں، ہرمعاملہ میں تقویٰ پرہیزگاری کو ملحوظ رکھیں، حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی میں ساعی رہیں، گناہوں سے اجتناب کو لازم پکڑے رہیں، حرص و طمع سے دور رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند