• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5560

    عنوان:

    کیا نکاح کے پانچ مہینہ کے بعد بیوی کی رخصتی کرانا جائز ہے؟

    سوال:

    کیا نکاح کے پانچ مہینہ کے بعد بیوی کی رخصتی کرانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 5560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 164/ م= 164/ م

     

    اگر دولہا اور دولہن دونوں بالغ ہوں تو مناسب یہی ہے کہ نکاح کے ساتھ ہی لڑکی کی رخصتی بھی کردی جائے کیونکہ نکاح کے بعد تجرد کی زندگی پسندیدہ عمل نہیں، اور نکاح کا ایک مقصد عفت و عصمت کی حفاظت بھی ہے، اور یہ مقصد اس کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا، البتہ کسی مصلحت کی وجہ سے اگر زوجین رضامند ہوں تو پانچ ماہ یا اس سے زائد مدت کے بعد بھی بیوی کی رخصتی کرائی جاسکتی ہے، یا بیوی مثلاً نابالغ ہو، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پہلے نکاح ہوا، پھر چند سال بعد رخصتی ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند