• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 3752

    عنوان:

    میں جیو ٴ ٹی وی میں ملازمت کرتاہوں اور مجھے کسی عالم سے استخارہ کروانا ہے کہ میرے آفس میں ایک لڑکی میرے ساتھ ملازمت کرتی ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہ نمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 704/ ھ= 525/ ھ

    اگر اس لڑکی کے ساتھ نکاح میں کوئی مانع شرعی نہیں ہے تو پہلے اپنے اعزہ وہمدرد لوگوں سے مشورہ کرلیں، اکر وہ نکاح پر اقدام کرنا مطابق مصلحت سمجھتے ہیں تو پھر استخارہ آپ خود ہی کرلیں، بہشتی زیور کے حصہ اول میں اس کا بیان اچھی طرح مطالعہ کرکے مستحضر کرلیں، پھر استخارہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند